ممبئی، 29؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی ) سپریم کورٹ نے ممبئی کے ورلی میں واقعی114سالہ پرانی نیشنل انشورنس بلڈنگ کو منہدم کرنے کے حکم پر اگلے سال 9 فروری تک کے لیے روک لگا دی ہے۔ چیف جسٹس ڈ ی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا عبوری حکم جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی سماعت 9 فروری کو کی جائیگی۔بنچ نے اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی کی عرضی پربامبے ہائی کورٹ نے 2019 کے حکم پر عبوری روک لگا دی تھی جس میں گریڑر ممبئی میونسپال کارپوریشن کو نیشنل انشورنس بلڈنگ کو گرانے کی اجازت دی گئی تھی،یہ معاملہ وینکٹ رامانی نے بنچ کے سامنے ا’ٹھایا تھا۔انہوں نے جلد سماعت اور کچھ عبوری اقدامت کی درخواست کی تھی۔